۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیلی فوجی

حوزہ/ عبرانی اخبار ’’ماکور رشون‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کی فوجی پیشرفت اور سیاسی کامیابیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت کی قوت مدافعت ختم ہو چکی ہے اور تل ابیب جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار ’’ماکور رشون‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور تحریک حزب اللہ کی فوجی پیشرفت اور سیاسی کامیابیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت کی قوت مدافعت ختم ہو چکی ہے اور تل ابیب جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس اخبار نے لکھا: ایک دہائی تک ایران کافی حد تک تنہا اور جنگ میں تھا،لیکن اب وہ ایک طاقتور اور معروف علاقائی سپر پاور بن چکا ہے، چین اور روس کے ساتھ اس کے تعلقات تشویشناک ہیں اور بعض عرب ممالک کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات نے اس تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حزب اللہ کی افواج کا نفوذ کرنا اور جنوبی لبنان سے تل ابیب کی طرف راکٹ داغے جانے راکٹ مطلب صاف ہے کہ اسرائیل کی دفاعی طاقت ختم ہو چکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .